مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہیپت اللہ نے کہا کہ اقلیتوں کی ہمہ گیر تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی اور ان کے تحفظ کے لئے وزارت اقلیتی امور، قومی اقلیتی کمیشن اور ریاستی کمیشنوں کو مل جل کر کام کرنا چاہئے تاکہ اقلیتوں کی بہبود اور ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
محترمہ ہیپت اللہ نے ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی سالانہ کانفرنس کے افتتاحی
اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان کی کثیر نسلی، کثیر ثقافتی ، کثیر لسانی اور کثیر مذہبی آبادی اس کی ایسی خصوصیت ہے جس سے ہماری جمہوریت کو تقویت ملتی ہے اور کثرت میں وحدت کی ہندستانی تہذیب ہی ہماری طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کا جو نعرہ دیا ہے، اس کے تحت وہ سماج کےتمام طبقات کی ترقی کے لئے پابند ہیں۔